ایف آئی اے کےکراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے
ایف آئی اے کےکراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے
حوالہ ہنڈی کاملزم گرفتار،1کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کرلیے
کراچی:ملزم کےخلاف کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج
ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کر کے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں 2 فلیٹوں پر چھاپے مارے،ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری نمبر 89/24 کے سلسلے میں ٹیم نےسولجربازار میں اے بی ایم ریزیڈنسی کےفلیٹ نمبر 303 اورسولجر بازار نمبردومیں نعمان ریزیڈنسی کےفلیٹ نمبر 209 پر چھاپے مارے،کارروائی کےدوران1کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے