وزیراعلیٰ سندھ کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد
سندھ کے 18 اضلاع میں عوام نےپیپلزپارٹی پر اپنا اعتماد بحال رکھا،مرادعلی شاہ
کراچی:عوام کوہر طرح کی سہولت دینے کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ جیالوں کو جیت کی اس خوشی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھ کے 18 اضلاع میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی پر اپنا اعتماد بحال رکھا،ہم عوام کے شکرگزاز ہیں کہ انہوں نے ہم پر اپنا یقین مقدم رکھا،عوام کوہر طرح کی سہولت دینے کے لیے کوشاں ہیں اور رہیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ عوام نے اپنے ووٹوں سے ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مفادات پر پورا اترتی ہے