تازہ ترین

کراچی :کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی

کراچی :کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی
کراچی :دوران کارروائی لوڈ ٹرالرز چھیننے والا گروپ گرفتار ، پولیس حکام
کراچی :کارروائی میں 3 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار ،2 فرار ،پولیس
کراچی :ملزمان س6کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ اسکریپ برآمد ،پولیس

کراچی کے علاقے کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے لوڈ ٹرالرز چھیننے والا گروپ گرفتار کرلیا پولیس حکام کے مطابق اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان آباد کے علاقے میں واقع کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ہائی وے پر اسکریپ و دیگر سامان سے لوڈ ٹرالرز چھیننے والا گروپ گرفتار کرلیا ، پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا چھینا و چوری کیا گیا مسروقہ اسکریپ برآمد کرلیا ،موقع سے تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار اور دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس کےمطابق دوران کارروائی کمپاؤنڈ سے ڈھائی سے تین کروڑ روپے مالیت کا 24 ٹن مسروقہ اسکریپ برآمد کیا گیا، ملزمان نے ہائی وے پر اسکریپ، گندم و دیگر سامان سے لوڈ ٹرالرز چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close