تازہ ترین

تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے، جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی،عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے، جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی،عظمیٰ بخاری
ایمپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے،عظمیٰ بخاری
تحریک انصاف کی سیاست سڑک چھاپ سیاست سے بھی بدتر ہوچکی، وزیر اطلاعات پنجاب
نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا ایمپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے، چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا اپنے بچے لندن میں لگژری لائف اسٹائل انجوائے کررہے،انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کی سیاست سڑک چھاپ سیاست سے بھی بدتر ہوچکی، نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے، پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close