عینک والا جن کے حامون جادو گر 66 برس کے ہو گئے
عینک والا جن کے حامون جادو گر 66 برس کے ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداکارحسیب پاشا 41 برس سے فن کی خدمت میں مصروف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایوارڈ نہ ملنے پرحسیب پاشا حکومت سے نالاں
عینک والا جن کے حامون جادو گر ، حسیب پاشا نے زندگی کی چھیاسٹھ بہاریں دیکھ لیں ، انیس سو نوے کی دہائی میں تین سو انسٹھ اقساط پر مبنی ڈراما عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکارحسیب پاشا اکتالیس برس سے فن کی خدمت کر رہے ہیں، جبکہ تیرہ برس سے ہر اتوار کو لاہور آرٹس کونسل میں ڈراما عینک والا جن اسٹیج کر رہے ہیں ،حسیب پاشا کو متعدد مرتبہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ، تاہم وہ ایوارڈ لینے گئے تو کسی اور فنکار کو دے دیا گیا،جس پرحسیب پاشا حکومت سے نالاں ہیں