وزیراعلیٰ سندھ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات
رشین قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ
چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیئے رشین ایمبیسی مدد کرے، وزیراعلیٰ
اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کرینگے،روسی سفیر
وزیراعلیٰ سندھ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رشین قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے۔ روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں، ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیئے رشین ایمبیسی مدد کرے۔ روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کرینگے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔