کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پردھماکا،24افراد جاں بحق،40زخمی

کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پردھماکا،24افراد جاں بحق،40زخمی
جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ریلوے حکام
ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، ریلوے حکام
وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت
سرفراز بگٹی کا اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کرکے تحقیقات کا حکم
دہشت گردوں کا ہدف عام افراد، مزدور، بچے اور خواتین ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کرکے انہیں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف عام افراد، مزدور، بچے اور خواتین ہیں، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے