سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 7خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 7خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا،آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسزکاجنوبی وزیرستان کےعلاقےخرمنگ میں آپریشن
آپریشن میں فائرنگ کےتبادلے میں 5خوارج ہلاک،3زخمی،آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا آئی ایس پی آرکےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا،دوسرے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان کےعلاقےخرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کےگروہ کی نقل وحرکت دیکھی جس پرسکیورٹی فورسز نےمؤثرطریقے سےخوارج کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنایا،کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوگیا،ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا