تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ نےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےفیوژن سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےفیوژن سینٹر کا افتتاح کردیا
سی ٹی ڈی کوجدید ترین اسلحہ اورٹیکنالوجی فراہم کردی ہے،مرادعلی شاہ
عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے،مرادعلی شاہ
شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےفیوژن سینٹر کا افتتاح کردیا وزیرداخلہ ضیا ء الحسن لنجار،آئی جی پولیس غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے،آئی جی سندھ نےسی ٹی ڈی فیوژن سینٹرکےحوالےسےوزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی،تقریب سےخطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ سندھ حکومت نےسی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے،قومی جذبے سے کام کرنے پر سندھ پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے،دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئےسندھ پولیس کا کردار ناقابل فراموش ہے،صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close