تازہ ترین

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے ،یوسف رضاگیلانی

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے ،یوسف رضاگیلانی
آج ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا بڑا چیلنج درپیش ہے ،یوسف رضاگیلانی
موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں،یوسف رضاگیلانی
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،یوسف رضاگیلانی
پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پرمنتقل ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے ،یوسف رضاگیلانی

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے۔ آج ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا بڑا چیلنج درپیش ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ چیلنج پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف کوقومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پرمنتقل ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔ غذائی تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close