بابراعظم کا نام دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹرز میں شامل کرلیاگیا
بابراعظم کا نام دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹرز میں شامل کرلیاگیا
بابراعظم کامیلبرن کرکٹ گراؤنڈ کےمیں اپنا بیٹ رکھےجانےپرجذبات کااظہار
لانگ روم میں لیجنڈز کے درمیان میرا بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے،بابراعظم
قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا نام دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹرز میں شامل کرلیاگیا بابراعظم نےمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں اپنا بیٹ رکھے جانے پر جذبات کا اظہار کر دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان نے بلے کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں لیجنڈز کے درمیان میرا بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے،پاکستانی بلے باز کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایم سی جی کی انتظامیہ نے بھی اس کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بات ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے