لاہور: اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
لاہور: اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا
شوہرجائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، مقدمہ
لاہور میں اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، ملزم 9 کنال کا پلاٹ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ فارم ہاؤس، سونا اور مزید رقم نہ دی تو وہ اسے قتل کردے گا۔