تازہ ترین

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرکی ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرکی ملاقات
مریم نوازکی اٹلی کوچکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانےکی پیش کش
پنجاب میں لائیواسٹاک اور ڈیری پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق
پنجاب حکومت اٹلی کےساتھ مختلف شعبوں میں مزیداشتراک بڑھاناچاہتی ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلناارمیلن نےملاقات کی ہے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹلی کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کی،ملاقات کےدوران پنجاب میں لائیواسٹاک اور ڈیری پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق ہوا،اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے،اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک بڑھانا چاہتی ہے،تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close