تازہ ترین

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا سرکاری کینسر اسپتال

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا سرکاری کینسر اسپتال
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی اینٹ رکھ دی

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا سرکاری کینسر اسپتال ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی اینٹ رکھ دی جس میں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی ،جو پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر اسپتال ہوگا ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ سال میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر بریفنگ دی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں قائم ہونے والا 915 بیڈز کا کینسر اسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا،جس میں پیڈڑ انکالوجی،آپریشن تھیٹر،10 ریڈایشن تھراپی بنکر،آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنے گا ،ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کے ساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بنے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 300 بیڈزپر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹ رکھ کر نواز شریف کینسر ہسپتال کی باقاعدہ تعمیرات کا آغاز کیا ،جس کے بعد دعا خیر بھی کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام میری ترجیح ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close