وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات
تاجروں نے شہر میں ٹریفک کے نظام اور روڈ نیٹ ورک کو بہتر کرنے کی تجاویز دیں
صنعتی علاقے پانی، گیس اور مہنگی بجلی جیسے مسائل سے دوچار ہیں،وفد
میں چاہتا ہوں کہ صنعتکاروں کے تمام مسائل حل کیئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
وہ مسائل جو سندھ حکومت کے ماتحت ہیں وہ فوری حل کیئے جائینگے، وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل میں ورلڈ ثقافتی فیسٹیول جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عالمی ثقافتی فیسٹیول میں 44 ممالک سے فنکار حصہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی۔ کے سی سی آئی وفد نے امن امان، یوٹیلیٹیز، انفرااسٹیکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کی نشاندہی کی۔ تاجروں نے شہر میں ٹریفک کے نظام اور روڈ نیٹورک کو بہتر کرنے کی تجاویز دیں۔ وفد نے کہا کہ صنعتی علاقے پانی، گیس اور مہنگی بجلی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ صنعتکاروں کے تمام مسائل حل کیئے جائیں،وہ مسائل جو سندھ حکومت کے ماتحت ہیں وہ فوری حل کیئے جائینگے۔ صنعتکاروں کے جو مسائل وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں ان کے حل کے لیئے کوشش کرونگا۔ آرٹس کونسل میں ورلڈ ثقافتی فیسٹیول جاری ہے۔ عالمی ثقافتی فیسٹیول میں 44 ممالک سے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ امن امان کو بہتر بنانے کے لیے بزنس کمیونٹی کے ساتھ پولیس کے روابط بڑھائیں گے