نواز شریف کی حکومت میں معیشت ترقی کر رہی ہے،مریم نواز
حافظ آباد:نواز شریف کی حکومت میں معیشت ترقی کر رہی ہے،مریم نواز
کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب
کسان کارڈ کےلیے12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں معیشت ترقی کر رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاحافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں،مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،انہوں نے کہا کہتحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی، آج 90 ہزار پر ہے، نواز شریف کی حکومت کے باعث مہنگائی نیچے آئی،غیرملکی مہمانوں کے آنے سے اعتماد بحال ہورہا ہے، میں پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، انہوں نےکہاکہ پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہاہے ، گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے