سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز کی شرکت
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک
خصوصی بنچز دیوانی اور فوجداری مقدمات کو نمٹائیں گے،اعلامیہ
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی ، جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے،اعلامیہ کےمطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پرغور کیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا، اجلاس میں اس تجویز پر بھی اتفاق ہوا کہ خصوصی بنچز دیوانی اور فوجداری مقدمات کو نمٹائیں گے،اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کے کیس منیجمنٹ سسٹم کو ایک ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا، فل کورٹ کا آٸندہ اجلاس دو دسمبر کو ہوگا