تازہ ترین

مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں ، وزیر اطلاعات پنجاب

مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں ، وزیر اطلاعات پنجاب
علی امین کو ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا کنٹریکٹ ملا ہے ، عظمی بخاری
آپ کا لیڈر جیل پہنچ گیا ، عنقریب آپ بھی جائیں گے، عظمی بخاری

صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں ، زبان درازی ہمیں نہیں آتی، ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا آپ کو کنٹریکٹ ملا ہوا ہے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بغض میں جلتے ہوئے آپ کا لیڈر جیل پہنچ گیا ہے اور آپ بھی عنقریب اس کے پاس جائیں گے، آپ تین عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور قرار پائے جا چکے ہیں،عظمی بخاری کا وزیراعلی ٰ کے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے پارٹی کارکنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح شیلنگ اور ڈنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگنے والے بزدل ہو،انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، وزیراعلی کے پی نے آٹھ ماہ میں صوبے کی سیکیورٹی کے لیے ایک بھی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا، کے پی حکومت کی ترجیح عام آدمی نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ مار دھاڑ اور انتشار پیدا کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close