تازہ ترین

ہندوستان عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل

ہندوستان عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل
بڑے عالمی جریدے دی گارجین کا تہلکہ خیز آرٹیکل
ہندوستان کی بین الاقوامی دہشتگردی سے کینیڈا اور امریکا کے رہائشی بھی محفوظ نہیں
کینیڈین وزیر اعظم نے ہندوستانی سفارتکاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا
الزامات میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں مصروف ہے، دی گارجین
واضح ثبوتوں کے باوجود بھارت نئے ڈھیٹ پن دکھاتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا

ہندوستان عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل، بڑے عالمی جریدے دی گارجین کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔ دی گارجین کے مطابق ہندوستان کی بین الاقوامی دہشتگردی سے کینیڈا اور امریکہ کے رہائشی بھی محفوظ نہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستانی سفارتکاروں پر سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ الزامات میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں مصروف ہے۔ بھارتی بین الاقوامی مجرمانہ کارروائیوں میں قتل، بھتہ خوری، اور دھمکیاں، خاص طور پر سکھوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ ۔ دی گارجین کے مطابق واضح ثبوتوں کے باوجود بھارت نئے ڈھیٹ پن دکھاتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ مودی سرکار نے جوابا کینیڈا پرسکھ انتہا پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔ حال ہی میں امریکی عدالت نے ہندوستانی انٹیلی جنس افسر کو امریکہ میں مقیم گرپتونت سنگھ کے قتل کی ناکام سازش میں ملوث قرار دیا گیا۔ مودی سرکار نے کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کوئی تعاون نہیں کیا۔قوم پرست اندرونی ایجنڈا ہی جابر و ظالم بیرونی ایجنڈے کی وجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close