ایس سی او اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

ایس سی او اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
رکن ممالک کے درمیان 8دستاویزات پر دستخط کردیے گئے
رکن ممالک کے رہنماؤں کی ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری
شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 واں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جسے کے مطابق رکن ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کردیے گئے۔ جاری کردی اعلامیے کے مطابق ارکان ممالک کے رہنماؤں نے ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے معتلق دستاویز پر دستخط کیے گئے اس طرح اراکین کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔