شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد
ایس سی او اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا
وزیراعظم شہباز شریف کی روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کردی گئی۔ ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے اجلاس کی صدارت ملنے پر روس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان خطے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہےگا۔ وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کا معاملہ اٹھاتےہوئے کہا کہ غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے، عالمی برادری کو بربریت روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، ایس سی او کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔