امریکا کا غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم

امریکا کا غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ
30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے، امریکا
امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، امریکا
شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، امریکا
کارروائی کے دوران معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں،امریکا
امریکا نے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران بھی بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ امریکا کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا تھا یا اسے محدود کردیا تھا۔