تازہ ترین

حزب اللہ کےاسرائیل کے تیسرے بڑےشہرحیفاپرراکٹ فائر

حزب اللہ کےاسرائیل کے تیسرے بڑےشہرحیفاپرراکٹ فائر
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری،عرب میڈیا
حیفاکےجنوب میں ایک فوجی اڈے کومیزائل سے نشانہ بنایا،حزب اللہ
راکٹ حملوں میں دواسرائیلی فوجی بھی مارے گئے،اسرائیلی فوج

حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا پر راکٹ فائر کیے ہیں جبکہ اسرائیل نےجنوبی لبنان پر شدید بمباری کی ہے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کا تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیل چکا ہے اور اس نے علاقائی جنگ کا خدشہ پیدا کر دیاہے،حزب اللہ نےکہاہےکہ اس نےحیفاکےجنوب میں ایک فوجی اڈے کومیزائل سے نشانہ بنایااور65 کلومیٹر دور طبریاس پر ایک اور حملہ کیا،حیفا کے شمال میں بھی میزائل داغے ہیں،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے تقریباً 190 پروجیکٹائل اسرائیلی حدود میں داغے گئے جس سےکم سے کم 12 افراد زخمی ہوئے،اسرائیلی فضائیہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کےٹھکانوں پربمباری کررہی ہے،حزب اللہ کےراکٹ حملوں میں دواسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں، جس کےبعد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close