علی امین گنڈاپورحد سےبڑھ رہے ہیں ،ان کے مقاصد کچھ اور ہیں،محسن نقوی

علی امین گنڈاپورحد سےبڑھ رہے ہیں ،ان کے مقاصد کچھ اور ہیں،محسن نقوی
پی ٹی آئی کےشرپسند پولیس پرپتھراؤکررہےہیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پولیس پرآنسوگیس کےشیل پھینکے،محسن نقوی
پولیس پرفائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ سے80سے85 جوان زخمی ہوئے،محسن نقوی
احتجاج کرنے والوں کا مقصد صرف شنگھائی تعاون کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے،محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ علی امین گنڈاپورحد سےبڑھ رہے ہیں ،ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےشرپسند پولیس پرپتھراؤکررہےہیں،پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پولیس پرآنسوگیس کےشیل پھینکے،پولیس پرفائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 80 سے85 جوان زخمی ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گروپس میں اسلحہ لانے کی تجویز دی گئی ہے،ساری صورتحال کے ذمہ دار علی امین گنڈاپور ہیں،انہیں بہت سمجھانےکی کوشش کی گئی ہےلیکن ان کے عزائم کچھ اور ہیں، علی امین گنڈا پور چاہتے تو بات ہو سکتی تھی،احتجاج میں افغان باشندے کیسےآئے؟48گھنٹوں میں120افغان شہری پکڑےگئے، پی ٹی آئی کےمظاہرین میں افغان باشندوں کی موجودگی تشویشناک ہے،ایک طرف دھاوااورایک طرف مذاکرات نہیں چل سکتے،محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد صرف شنگھائی تعاون کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ نفری کو اکھٹا کر رہے ہیں،ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے