شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5جوان شہید
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کررہے تھے
سوات کے علاقے چارباغ میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن
خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر
آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چھ خوارجی ہلاک ہوگئے۔۔ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور پانچ جوان شہید ہوگئے۔۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔۔ شہدا میں نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اخترزمان، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔۔ سوات کے علاقے چارباغ میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا گیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خارجی عطاء اللّٰہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔۔ خارجی مہران سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلےکو لے جانے والی پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھا۔