تازہ ترین

اسرائیل مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے،سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای

اسرائیل مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے،سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای
امت مسلمہ کو اسرائیل کیخلاف متحد ہونا ہوگا،آیت اللہ خامنہ ای
مسلمان مظلوم لوگوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکریں،آیت اللہ خامنہ ای
اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،آیت اللہ خامنہ ای
ملت اسلامیہ کےدشمنوں کےآپریشن روم ایک جگہ پرہیں،آیت اللہ خامنہ ای
ہم اسرائیل کو جواب دینےمیں تاخیر نہیں کریں گے،آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو اسرائیل کیخلاف متحد ہونا ہو گا  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاتہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھامسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں،اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونےوالےاسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں،انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پرہیں،وہ ایک ہی ذریعے سے معلومات حاصل کرتے ہیں،مسلمان قوموں کوافغانستان سےیمن،ایران سےغزہ اورلبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی،تمام لوگوں کو قابض کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنےکاحق ہے،سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے،انہوں نےکہاکہ جس طرح7اکتوبرکاحملہ جائز تھا،اسی طرح ایران کااسرائیل پرحملہ جائزہے،ہم اسرائیل کو جواب دینےمیں تاخیر نہیں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close