تازہ ترین

کراچی:گورنرسندھ نےپہلےبین الاقوامی پاکستانی کھجور فیسٹیول کا افتتاح کردیا

کراچی:گورنرسندھ نےپہلےبین الاقوامی پاکستانی کھجور فیسٹیول کا افتتاح کردیا
وفاقی اداروں اور صوبہ کے درمیان رابطوں میں مدد ملے گی،گورنرسندھ
یو اے ای کےصدرکووزارت خارجہ کےذریعہ شکریہ کا خط لکھوں گا،گورنرسندھ
پاکستانی کھجورکی عالمی منڈی تک مکمل رسائی سےکثیرزرمبادلہ یقینی بنایا جاسکتاہے،گورنر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پہلے بین الاقوامی پاکستانی کھجور فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاافتتاحی تقریب سےخطاب میں کہناتھاکہ وفاقی اداروں اور صوبہ کے درمیان رابطوں میں مدد ملے گی،فیسٹیول کے انعقاد پر یو اے ای کے صدر کو وزارت خارجہ کے ذریعہ شکریہ کا خط لکھوں گا،فیسٹیول پاکستان اور متحدہ عرب امارات جذبہ کا واضح عکاس ہے،اس وقت پاکستانی کھجوروں کی عالمی منڈی میں بہت گنجائش ہے،پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی تک مکمل رسائی سے کثیر زرمبادلہ یقینی بنایا جاسکتا ہے،گورنرسندھ کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ فیسٹیول سے اشتراک اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close