وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس
صوبائی وزراء، ناصر حسین شاہ، سردار احمد شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک
سیلاب کے دوران 19808 اسکول عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا، وزیراعلیٰ
338 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 114 بلین خرچ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا۔۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ناصر حسین شاہ، سردار احمد شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ سیلاب کے دوران 19808 اسکول عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 338 اسکولوں کی تعمیر کے لئے 114 بلین خرچ کر رہے ہیں۔۔ اس سال 338 اسکولوں کی تعمیر مکمل ہونی چاہئے۔۔ زیر تعمیر اسکولوں میں 824000 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں