وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک اور وعدہ پورا کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک اور وعدہ پورا کردیا
ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی
پروگرام کےتحت سالانہ30ہزارطلبہ کواسکالرشپ دی جائےگی
الحمدللہ اپنی پہلی تقریرمیں کیاایک اوروعدہ پورا کردیا،مریم نواز
لاہور:ہونہاراسکالرشپ پروگرام کاآغازاہم سنگ میل ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک اور وعدہ پورا کردیا،مریم نوازکی ہدایت پر ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی عالمی جاب مارکیٹ کےتقاضوں کےمطابق ہونہاراسکالرشپ پروگرام کےتحت سالانہ30ہزارطلبہ کواسکالرشپ دی جائےگی،50پبلک سیکٹریونیورسٹیز،16میڈیکل کالجزاور131گریجویٹ کالجزکےطلبہ کوہونہاراسکالرشپ دی جائےگی،اسکالرشپ پروگرام سےآئندہ4سال میں ایک لاکھ 20ہزارطلبہ مستفید ہوں گے،دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریرمیں کیاایک اوروعدہ پورا کردیا،ہونہاراسکالرشپ پروگرام کاآغازاہم سنگ میل ہے،اسکالرشپ پروگرام مستحق اورہونہارطلبہ کیلئےمعیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا،پروگرام اعلیٰ تعلیم کیلئےذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا