اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدرآمد نےمشرق وسطیٰ کوخطرات سے دوچارکردیا،وزیراعظم
اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدرآمد نےمشرق وسطیٰ کوخطرات سے دوچارکردیا،وزیراعظم
غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہاجاسکتا،اسرائیلی مظالم روکنا ہوں گے،وزیراعظم
موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
غزہ کےالمناک سانحہ نےانسانیت کوہلاکررکھ دیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
بچوں،عورتوں اورنہتےشہریوں کےقتل پرخاموش نہیں رہاجاسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدرآمد نےمشرق وسطیٰ کوخطرات سے دوچارکردیا، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہاجاسکتا،اسرائیلی مظالم روکنا ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس سےخطاب کا آغازقرآن پاک کی آیات سےکیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد بھی دی،اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاجنرل اسمبلی سےبطوروزیراعظم دوسری بارخطاب باعث اعزازہے،موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری ہے،غزہ پراسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نےکہاکہ غزہ کےالمناک سانحہ نےانسانیت کوہلاکررکھ دیا،معصوم بچوں،عورتوں اورنہتےشہریوں کےقتل پرخاموش نہیں رہاجاسکتا، نہتےفلسطینیوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،عالمی برادری کو پائیدارامن اور دوریاستی حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستانی عوام کےدل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتےہیں،ہمارامطالبہ ہےفلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کیا جائے،فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو،وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ کہ یواین قراردادوں پرعملدرآمد میں ناکامی نےمشرق وسطیٰ کومزید خطرات سےدوچارکردیاہے،اسرائیل کو اپنی جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے،مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے،یہ طے ہوا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا، ہمارامطالبہ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی جبر کےباوجود کشمیری برہان وانی کے نظریےکوآگے بڑھارہےہیں