حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، عرب میڈیا
حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، عرب میڈیا
اسرائیل کیخلاف جنگ جاری رہے گی، لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا بیان
حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا بیان میں کہناہےاسرائیل کیخلاف جنگ جاری رہے گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا، اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے،حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا،اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا،اسرائیلی فوج نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ اب دنیا کو خوف زدہ نہیں کر پائیں گے