کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی بھرنےلگیں،مریضوں کوشدید مشکلات

کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی بھرنےلگیں،مریضوں کوشدید مشکلات
پرائمری اورسیکنڈری کیئراسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہے،ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال
جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز 2 ہزار مریض آنے لگے ہیں،ڈاکٹرعمار
2ہزارمریضوں میں سےصرف20سے25مریضوں کاداخلہ ہوپاتاہے،ڈاکٹرعمار
کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی بھرنےلگیں جس سےمریضوں کو شدید مشکلات کاسامناہے ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹرعمارکےمطابق پرائمری اورسیکنڈری کیئر اسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہے،جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز 2 ہزار مریض آنے لگے ہیں،ڈاکٹرعمارکاکہناتھاکہ ایمرجنسی میں آئے2ہزارمریضوں میں سےصرف20سے25مریضوں کاداخلہ ہوپاتاہے،اسپتال میں اسٹاف کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں،انہوں نےکہاہےکہ4ماہ پہلےتک جناح اسپتال میں روز 1ہزار مریض آتے تھے،ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کےمطابق سول اسپتال میں روزآنےوالےمریضوں کی تعداد1500سےتجاوزکر گئی ہے،سول اسپتال کی ایمرجنسی میں4ماہ پہلےتک800سےزائد مریض آتے تھے