تازہ ترین

وزیر اطلاعات پنجاب سے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کی اہم ملاقات

وزیر اطلاعات پنجاب سے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کی اہم ملاقات
عظمیٰ بخاری کا طاہر رضا ہمدانی اور غلام صغیر کو تمام ادائیگیاں کلیئر کرنے کا ٹاسک
عظمیٰ بخاری کی محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر معاملات شفاف رکھنے کی ہدایت
ڈیجٹل میڈیا ونگ کا پراسس جلد مکمل اور ڈی جی پی آر میں خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ
عظمیٰ بخاری کا ڈی جی پی آر افسران و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم
جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، عظمیٰ بخاری
محکمہ صوبائی حکومت کا چہرہ ہے، اس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں، عظمیٰ بخاری
محکمہ اطلاعات میں سست اور کام چور لوگوں کی گنجائش نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے اہم ملاقات کی

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر کو تمام ادائیگیاں اگلے ہفتے تک کلیئر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، عظمیٰ بخاری کی محکمہ اطلاعات و ثقافت اور ڈی جی پی آر کے معاملات شفاف طریقے سے چلانے کی ہدایت کر دی، ڈیجٹل میڈیا ونگ کا پراسس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، ڈی جی پی آر میں خالی آسامیاں جلد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے کابینہ کو سمری بھیجے جانے اور ڈی جی پی آر میں انتظامی معاملات کو بھی بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ اطلاعات و ثقافت کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے پر اتفاق کیا گیا، حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بروقت عوام تک پہنچانے کے لیے استعداد کار بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں افسران و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، محکمہ اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے، اس کو جدید تقاضوں و جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں، حکومتی منصوبوں کی تفصیلات عوام تک بروقت پہنچانے کے لیے ڈی جی پی آر کو متحرک ہونا پڑے گا، محکمہ اطلاعات میں سست اور کام چور لوگوں کی گنجائش نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close