سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب سےتھائی یونین کےوفد کی ملاقات
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب سےتھائی یونین کےوفد کی ملاقات
ملاقات میں شرمپ فارمنگ کے فروغ کیلئےملکرکام کرنےپراتفاق
مریم نوازکاوژن ہےکہ پنجاب کی بنجرزمینیں آباد ہوں،مریم اورنگزیب
لاہور:جدید فارمنگ سےزراعت،کسانوں کو ترقی ملے،مریم اورنگزیب
فارمنگ ماڈل دیگرصوبوں کیلئےبھی ایک قابل تقلید مثال بنے گا،مریم اورنگزیب
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب سےتھائی یونین کے وفد نےملاقات کی ہے،ملاقات میں شرمپ فارمنگ کے فروغ کےلیےملکرکام کرنے پر اتفاق کیاگیاہے ملاقات میں مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازکاوژن ہےکہ پنجاب کی بنجرزمینیں آباد ہوں،جدید فارمنگ سےزراعت،کسانوں کو ترقی ملے،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی زراعت کو جدید بنانے،فوڈسیکیورٹی کویقینی بنانےکےانقلابی وژن کا آغازکیاہے،شرمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی سےمریم نوازنےجدید فارمنگ کے حوالےسےپنجاب کو جدید دنیا کی فہرست میں شامل کیا ہے،شرمپ فارمنگ کےآغازسےایک ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کےعلاوہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا،پنجاب شرمپ فارمنگ ماڈل دیگرصوبوں کےلیےبھی ایک قابل تقلید مثال بنے گا،پہلےمرحلےمیں100ایکڑ پر100ٹن شرمپ فارمنگ کاآغازکیاجارہاہے،مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہاکتوبرمیں جھینگےکی پہلی پیداوار حاصل ہوگی،ان شاءاللہ،بنجر زمینیں آباد ہوں گی