اگرروس پرایسی ریاست نے جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاجائےگا،پیوٹن
اگرروس پرایسی ریاست نے جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاجائےگا،پیوٹن
دشمن نےحملہ کیاتونیوکلیئر ہتھیاراستعمال کریں گے،روسی صدر
ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا،روسی صدر
روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ دشمن نے اگرایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیےجن سےروس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا توان ممالک کے خلاف ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا صدرپیوٹن نےیہ بات روس کی سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں کہی، جس میں نیوکلیئرہتھیاراستعمال کرنےسےمتعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی گئی،روسی صدرکاکہناتھاکہ اگر روس پرایسی ریاست نے جارحیت کی جس کےحملےمیں ایٹمی ریاست شریک یا معاون ہوئی تواسےروس کےخلاف مشترکا حملہ تصور کیا جائے گا،روسی صدرکامزیدکہناتھاکہ نیوکلیئر ہتھیاراستعمال کرنےپرغوراسی لمحےکیاجائےگاجب دشمن روس پرمیزائلوں اور اسپیس اٹیک ہتھیاروں سےبڑاحملہ کرےگااوریہ ہتھیار روس کی سرحد عبور کریں گے