گورنر سندھ کی ہدایت پر پریس کلب چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
گورنر سندھ کی ہدایت پر پریس کلب چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن پر پاک سعودی عرب پرچم بھی لہرا دیئے گئے
کامران ٹیسوری کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عوام کو مبارک باد
سعودی عرب سے امت مسلمہ کا مذہبی، روحانی تعلق ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے متصل پریس کلب چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی خوشی میں پاک سعودی عرب پرچم بھی لہرا دیئے گئے۔۔ مختلف لائٹس نے پریس کلب چوک کو دلکش بنا دیا۔۔ کامران ٹیسوری نے سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن پر سعودی عوام کو مبارک باد دی۔۔ کہا سعودی عرب سے امت مسلمہ کا مذہبی، روحانی تعلق ہے۔پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات احترام کی بنیاد پر انتہائی مستحکم ہیں۔