سوات میں پولیس وین کےقریب بم دھماکا،ایک اہلکارشہید،3زخمی
سوات میں پولیس وین کےقریب بم دھماکا،ایک اہلکارشہید،3زخمی
سوات مالم جبہ روڈپربم حملےمیں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا
سوات:قافلےمیں مختلف ممالک کےسفارت کارشامل تھے،پولیس
سوات:تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ رہے،پولیس
خیبرپختونخواکےضلع سوات میں پولیس وین کےقریب بم دھماکےمیں ایک اہلکارشہید اور3زخمی ہوگئے پولیس کےمطابق سوات مالم جبہ روڈپربم حملےمیں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا،واقعہ جہان آباد کےمقام پرپیش آیا،دھماکےکےنتیجےمیں میں کانسٹیبل برہان شہیداورتین اہلکارسرزمین،حسین گل اور امان اللہ زخمی ہو گئےاورپولیس موبائل کو بھی کافی نقصان پہنچا،اس قافلےمیں بوسنیا،روس،ویتنام،ایتھوپیا، روانڈا،زمبابوے،انڈونیشیا،ازبکستان،ترکمانستان،قازقستان اورپرتگال کےسفارت کارشامل تھے،تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ رہے،پولیس وین پربم دھماکےمیں شہید پولیس اہلکارکی میت سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نےپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے