تازہ ترین

صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل بلوچستان کا دورہ کریں گے

صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل بلوچستان کا دورہ کریں گے
سرفراز ڈومکی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے، دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close