سابق کرکٹر معین خان نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں
سابق کرکٹر معین خان نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معین خان نے 1990 سے 2004 تک 69 ٹیسٹ اور 219 1 روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دائیں ہاتھ کے ایک ممتاز وکٹ کیپر بلے باز تھے
پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر معین خان نے زندگی کی تریپن بہاریں دیکھ لیں ، معین خان نے انيس سو نوے سے دو ہزار چار تک انہتر ٹیسٹ اور دو سو انیس ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے، وہ دائیں ہاتھ کے ایک ممتاز وکٹ کیپر بلے باز تھے، معین خان نے انہتر ٹیسٹ میچوں کی ایک سو چار اننگز میں آٹھ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر دو ہزار سات سو اکتالیس رنز اٹھائیس اعشاریہ پانچ پانچ کی اوسط سے بنائے، جس میں ایک سو سینتیس ان کی کسی ایک اننگ کا سب سے بہترین اسکور تھا، چار سنچریاں اور پندرہ نصف سنچریاں بھی کریز پر ان کے بولر پر غلبے کی نشان دہی کررہی ہیں