وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ای گورننس سسٹم کے حوالےسے اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ای گورننس سسٹم کے حوالےسے اجلاس
سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے،وزیراعلٰیٰ سندھ
ای گورننس کے ذریعے پیپرلیس سسٹم بنایا جائے تاکہ ای اپروول ہوں،وزیراعلٰیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ای گورننس سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ،سیکریٹری ٹوسی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالاجی نور احمد سموں، سیکریٹری سروسز غلام علی اوردیگر شریک تھے،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے،ای گورننس کے ذریعے پیپرلیس سسٹم بنایا جائے تاکہ ای اپروول ہوں،پہلے مرحلے میں تمام محکمہ اپنے ڈپارٹمنٹ کے اندر ای سسٹم شروع کرے،دوسرے مرحلے میں محکموں کو چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ سے منسلک کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ کامزیدکہناتھاکہ آخری مرحلے میں تمام سیکریٹریٹ سی ایم سیکریٹریٹ کے ساتھ منسلک کی جائیں