تمام سیاسی جماعتوں کے ممبر یک آواز ہیں، سینئر وزیر شرجیل میمن

تمام سیاسی جماعتوں کے ممبر یک آواز ہیں، سینئر وزیر شرجیل میمن
بل کے اتفاق رائے سے منظوری پر تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شرجیل میمن
آصف زرداری، بلاول بھٹو نے واضح ہدایات دیں کہ منشیات کی لعنت کو ختم کیا جائے، شرجیل میمن
ہم نے آج منشیات کے خلاف کارروائی نہیں کی تو کل شاید بہت دیر ہوجائے، شرجیل میمن
منشیات کے لعنت ہر ایک کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام ممبران نے ایک اتفاق رائے پیدا کیا کہ منشیات جیسی لعنت کے خلاف پوری اسمبلی یک آواز ہے۔۔ شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ممبر یک آواز ہیں، بل کے اتفاق رائے سے منظوری پر تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور پوری کابینہ نے واضح ہدایات دیں کہ منشیات کی لعنت کو ختم کیا جائے۔۔ ہم نے آج منشیات کے خلاف کارروائی نہیں کی تو کل شاید بہت دیر ہوجائے۔۔ منشیات کے لعنت ہر ایک کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہر ممبر اپنے آپ کو وزیر تصور کرے، پولیس، رینجرز سمیت تمام فورسز مدد کے لئے تیار ہیں۔۔ ڈی جی رینجرز نے منشیات کے خلاف رضاکارانہ طور پر فورس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے