وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ضلعی اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے لیے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق
پنجاب میں 5مراحل میں کیتھ لیبز فراہم کرنے کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کا ٹارگٹ مقررکر دیا گیا اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمحکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری سپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا ، ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے لئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ، دور دراز اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور دیا گیا ،اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5مراحل میں کیتھ لیبز فراہم کرنے کا جائزہ لیا گیا ، پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے پی آئی سی، گنگارام، میو اسپتال ، خواجہ صفدر میموریل اسپتال سیالکوٹ اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیر آبادمیں نئی اور جدید مشینیں فراہم کی جائیں گی،اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی سمیت ردیگر حکام بھی موجود تھے