وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیرسے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیرسے متعلق اجلاس
وزیرتعلیم سردارشاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کواسکول عمارتوں کےحوالےسے بریفگ
40ہزار978 اسکولوں میں سے19ہزار808 اسکول بری طرح متاثرہوئے،بریفنگ
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے تباہ اسکولوں کو دوبارہ تعمیرکرنےکی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں وزیرتعلیم سردارشاہ،چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ،سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی،سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹوسی ایم رحیم شیخ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،وزیرتعلیم سردارشاہ نےوزیراعلیٰ سندھ کوبارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ دی،بریفنگ میں بتایاگیاکہ سندھ میں 2022میں40ہزار978 اسکولوں میں سے19ہزار808 اسکول بری طرح متاثرہوئے،اسکولوں میں7ہزار503 مکمل تباہ اور12ہزار305جزوی طور پر متاثر ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے تباہ اسکولوں کو دوبارہ تعمیرکرنےکی ہدایت کردی