تازہ ترین

پچھلی حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن کی گئی ،مریم نواز

پچھلی حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن کی گئی ،مریم نواز
ٹیکسٹ بک بورڈ مکرپشن پر تو نیب کا کیس بننا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب
پچھلے 5 سے 7 سال سوائے کرپشن کے صوبے میں کچھ نہیں ہوا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پچھلی حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکالاہور میں پبلک اسکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہناتھا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 1 ارب کی کرپشن پر تو قومی احتساب بیورو کا کیس بننا چاہیے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بعد پنجاب میں نصاب کی تیاری اور ٹیچرز ٹریننگ کا کام بند ہے، عقلمندوں کی حکومت میں پیسے لے کر ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاتی تھی،اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سے 7 سال سوائے کرپشن کے صوبے میں کچھ نہیں ہوا، بچوں کی ایجوکیشن کا پیسا لوگوں کی جیب میں گیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، تھری پیز کے ذریعے 14 ہزار اسکولوں کو بہتر بنایا جائے گا، پہلے مرحلے میں 5 ہزار آٹھ سو اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close