صدر مملکت سےمقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت سےمقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے وفد کی ملاقات
صدر مملکت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مسترد
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کشمیری عوام کےلیے ناقابل قبول ہیں،صدر مملکت
جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے ،آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مودی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے VO صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پرصدر مملکت آصف زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے انتخابات کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسے انتخابات کشمیری عوام کیلئے ناقابل قبول ہیں،انہوں ساز اسمبلی کے انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے انعقاد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ، انتخابات غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کی بھارت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، ایسے اقدامات جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے