سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
نمبر پلیٹس پر آن لائن بولی لگائی جاسکے گی، شرجیل میمن
بولی کا مقصد سیلاب متاثرین کےلیےفنڈز اکٹھا کرنا ہے، سینئر وزیر
سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا vo اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی، آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے، خواہشمند افراد ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا، 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی، پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی، پریمیم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لئے بھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا