ولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مسترد کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مسترد کر دیا
حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مسترد کردیا ، سربراہ جے یو آئی ف
حکومت کہہ رہی ہے کوئی مسودہ تھا ہی نہیں ،مولانا فضل الرحمان
مجوزہ مسودہ قابل قبول نہیں تھا،سربراہ جمیعت علماء اسلام
مسودہ کسی کو دیا گیا کسی کو نہیں دیا گیا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر کے گھر سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے حکومت کا مجوزہ مسودہ یکسر مسترد کردیا ہے، اب تو حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہمارا کوئی مسودہ تھا ہی نہیں ،ہم نے حکومت کا مجوزہ مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہ تھا،انہوں نے کہا وہ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارا مسودہ نہیں پھر جو مسودہ دیا گیا وہ کیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مسودہ کسی کو دیا گیا کسی کو نہیں دیا گیا، جو ہمیں مسودہ دیا گیا اسکا مطالعہ کیا وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہ تھا،یہ ملک اور قوم کی امانت میں اس سے بڑی خیانت نہ ہوتی اگر ہم اس کا ساتھ دیتے