تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کا دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کاکابینہ ارکان کےہمراہ دورہ

وزیراعلیٰ سندھ کا دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کاکابینہ ارکان کےہمراہ دورہ
آپ ﷺ کی آمدنے ہر جانب سچ کا بول بالاکردیا،مراد علی شاہ
آج کے دن آپ کے درمیان ہونا میرے لیے باعثِ سعادت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناہےآج کے دن آپ کے درمیان ہونا میرے لیے باعثِ سعادت ہے، حضور اقدس رسول پاک ﷺ کا میلاد مدنی مرکز میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرورکونین رسول پاک خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کاکابینہ ارکان کے ہمراہ دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نےکہاکہ آپ ﷺ کی آمدنے ہر جانب سچ کا بول بالاکردیا،دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کا اہم مرکز ہے،دعوت اسلامی ایک نمایاں بین الاقوامی تبلیغی تنظیم ہے، انہوں نےکہاکہ ،دعوت اسلامی اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،سندھ میں آنے والے ہولناک سیلاب کے دوران دعوت اسلامی نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی ،مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے،روز محشر آپ ﷺ اپنی امتیوں پر خاص کرم فرمائیں گے،آج ہمیں پاکستان کی خوشحالی، ترقی او رامن و امان کی بحالی کی دعائیں مانگی چاہئیں،اللہ پاک ہمیں سرکار دو عالمﷺ کےسیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close