تازہ ترین

مرحبا، مرحبا، درود وسلام کی صدائیں گونج اٹھیں

مرحبا، مرحبا، درود وسلام کی صدائیں گونج اٹھیں
جشن عید میلاد النبی ﷺ پر عاشقان کا جذبہ دیدنی
جشن میلاد ﷺ پر دلکش سجاوٹ، درود وسلام کی محفلیں
سرکاری اور اہم نجی عمارتیں برقی قمقموں سے سج گئیں

سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
جشن عید میلاد النبی بھرپور انداز میں منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، گھروں، مساجد پر بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے جھنڈیاں سبز پرچم لگ گئے، سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، ریلیوں اور جلوسوں میں نعت رسول سے فضا معطر ہے، شہر شہر جشن میلاد کے موقع پر گلیوں محلوں کو دیدہ زیب انداز میں روشنیوں میں نہلا دیا گیا ہے، عاشقان نبی کی جانب سے جگہ جگہ نصب کیمپس پر روضہ رسولؐ اور خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے ہیں، جبکہ دیگر مختلف تبرکات بھی پیش کیے گئے ہیں، اس موقع پر پورے ملک میں سرکاری اور اہم نجی عمارتوں کو بھی سجا دیا گیا ہے، جبکہ شب بھر کیلئے میلاد کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، مرحبا مرحبا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close