ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب گالف کھیلتےہوئے فائرنگ ،خبرایجنسی

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب گالف کھیلتےہوئے فائرنگ ،خبرایجنسی
فائرنگ سےسابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ محفوظ رہے
سابق صدراس وقت گالف کھیل رہے تھے،خبرایجنسی
امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب گالف کھیلتے ہوئےفائرنگ ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے، ٹرمپ پرفائرنگ فلوریڈامیں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی،سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے،امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دوافراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے،فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے،امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اوراس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں